Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان میں آخرکار شوال کا چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی

0 456

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی ۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا،  اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ اجلاس کے بعد  مفتی منیب الرحمان  نے اعلان کیا کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی ۔ اس سے قبل فاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ملائیشیا اور قطر میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.