Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک کے مشہور سرجن اور جناح ہسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے شوہر کورونا میں مبتلا ہوگئے

0 389

کراچی (آن لائن نیوز روم) کراچی میں جناح ہسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمں جمالی کے شوہر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پروفیسر اے آر جمالی جناح اسپتال ہی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اے آر جمالی معروف سرجن ہیں اے آر جمالی کو پرائیویٹ اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے پاکستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 1100 سے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اب تک ملک بھر 12 ڈاکٹرز کورونا مریضوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز مسلسل حکومت سے ضروری سامان کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.