Ultimate magazine theme for WordPress.

نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو پروموشن نہیں ملے گا:سندھ حکومت کا بڑا اعلان

0 405

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں اسکول یکم جون سے نہیں کھلیں گے، اسکول کھلنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا فیصلہ کل ہو گا، نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو ایسے ہی پروموشن نہیں دی جاسکتی، ان طلباء کے لیئے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلوں میں میرٹ کو لیکر کئی تکنیکی وجوہات ہیں جسکی بنا پر پروموشن نہیں دی جاسکتی، اسکے لیئے ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جو کل تک تمام تکنیکی وجوہات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی: صوبہ سندھ میں یکم جون سے اسکول کھولنا ممکن نہیں ہے، پہلی سے بارہویں جماعت تک کے نچوں کو پروموٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، آج کی اسٹینگ لمیٹی میں فیصلہ کیا ہے، یکم جون سے اسکول نہیں کھولے گے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ تعلی بورڈر کے چئیرمینز کو کہا ہے کہ بیٹھ کر کوئی حل نکالیں، بغیر امتحان کے پاس کرنا ممکن نہیں کیونکہ آرڈیننس میں ترمیم کرنی پڑے گی، یہ چیز اتنی آسان نہیں کہ بس بیٹھ کر کہ دوں کہ طلبا کو پاس کردیا جائے، ایک کمیٹی بٹھائی ہے وہ بیٹھ کر حل نکالے گے، کرونا سے لب جان چھوٹے گی کسی کو نہیں پتہ، بدلتے ہوئے حالات میں خود کو سروائیو لرتے ہوئے کام کرنا ہے، طلبا کی تعلیم کو بلکل ختم نہیں کرسکتے، سرکاری اسکولوں آن لائن کلاس نہیں لے سکتے، کچھ دنوں میں اس پر کام مکمل کر کے عمل کرائے گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.