کراچی (آن لائن نیوز روم) جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالر حیم نے سندھ حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم پی اے سید راشد شاھ راشدی کی کرونا وائرس کی ٹیسٹ منفی آگیا ہے انہوں نے کہا کے کرونا کی آڑ میں سندھ حکومت عوام کو بیوقوف اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی یے۔ سردار رحیم نے کہا جی ڈی اے بشمول پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوام کی خاطر کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار تھی لیکن اب سندھ حکومت کی سندھ اور پاکستان دشمنی واضعہ ہو چکی ہے۔ پیر جو گوٹھ میں کیے گئےکرونا ٹیسٹ جعلی نکلے۔ ایم پی اے راشد شاہ راشدی کا ایک منصوبہ کے تحت جعلی ٹیسٹ کٹ کے ذریعے ٹیسٹ مثبت نکالا گیا جانتے ہوئے کہ راشد سائیں پیر صاحب پگارا کے فرزند ہیں اور مثبت کرونا کی وجہ سے سندھ بھر میں مایوسی پھیلے گی۔ ایم پی اے راشد سائیں کو الحمداللہ کرونا نہہی ہے۔ آج انہوں نے ڈائو یونیورسٹی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کے حکومت نے کیا سوچ کر پیر صاحب پگارا کے خانوادے کو حراساں کرنے کی کوشش کی۔ ہم اب سمجھتے ہیں کے کرپشن میں ڈوبی ہوی زرداری لیگ اپنے ساتھ پاکستان کو بھی معاشی طور پر ڈوبونا چاہتی یے۔ زرداری لیگ جلد دفن ہو جائے گی لیکن پاکستان ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گا۔
تازہ ترین
- اب صرف یے الزام لگانا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا ہے
- امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم
- پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ جامشورو کا 9 فروری پر پی ڈی ایم جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان
- سندھ کے بیروزگاروں کیلئے خوشخبری، سندھ کابینہ کا اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اہم فیصلہ
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی