Ultimate magazine theme for WordPress.

ملا عمر کے بیٹے محمد یعقوب طالبان عسکری ونگ کے چیف مقرر

0 112

کابل (آن لائن نیوز روم) آفغان طالبان نے ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب کو عسکری چیف مقرر کر دیا ہے۔ محمد یعقوب اس سے پہلے طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے نائب کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے تھے۔ امریکا کے ساتھ دوحہ معاہدے کے بعد سے طالبان کی سیاسی اور عسکری سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ افغان حکومت نے بھی معاہدہ کے تحت طالبان قیدیوں کی رہائی تیز کر دی ہے۔ بین الاافغان مزاکرات کے بعد افغانستان کی سیاست میں طالبان کے کردار کو حتمی شکل دی جانی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.