Ultimate magazine theme for WordPress.

پیر پاگارا کے شہر پیر جو گوٹھ میں کرونا نے ڈیرہ جما دیا، ایم پی اے راشد شاہ راشدی سمیت 281 افراد وائرس میں مبتلا

0 525

خیرپور (آن لائن نیوز روم) پیر صاحب پگارا کے شہر پیر جو گوٹھ میں کرونا وائرس نے ڈیرہ جما دیا، جی ڈی اے کے ایم پی اے سید راشد شاہ راشدی سمیت پیر جو گوٹھ میں 281 ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں۔ خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ کے 281 مقامی افراد کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آئی ہے۔ ڈی ایچ او خیرپور کے مطابق  دو روز قبل پیر جو گوٹھ کے 314 افراد کی ٹیسٹ کی گئی تھی،  پیرجو گوٹھ میں کرونا متاثر مقامی افراد کی تعداد 218 ہو گئی ہے،  پیرجو گوٹھ کے30 مقامی افراد کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد پیر جو گوٹھ کے 4 محلوں کو سیل کرنے کے بعد 314 افراد کی ٹیسٹ کی گئی تھی، خیرپور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہدی رضا کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گئی تھی، ڈی ایس پی مہدی رضا  سمیت اس کی فیملی کے 8 افراد کی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ ئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.