Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈرامہ “عہد وفا” میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کا اقدام چیلنج

0 120

لاہور: ڈرامہ “عہد وفا” میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم ٹی وی پر ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدان، میڈیا کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ سیاستدانوں کی کردار کشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ عہد وفا ڈرامے میں چار دوستوں کا کردار دیکھایا گیا ہے جس میں ایک دوست بیوروکریٹ، دوسرا فوجی ،تیسرا میڈیا پرسن اور چوتھا سیاستدان ہے۔ سب سے اچھا پڑھا لکھا اور بہترین فیملی کا لڑکا فوجی دیکھایا گیا ہے۔ سیاستدان کو بغیر پڑھے لکھے دادا اور ابا کا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایم این اے بنتا دیکھایا گیا ہے۔ سیاستدان بننے کے بعد اپنے میڈیا والے دوست کو نوکری پر رکھواتے ہوئے اور نکلواتے ہوئے بھی دیکھایا گیا ہے۔ جب کہ ایک کردار جو اسسٹنٹ کمشنر کا ہے اس پر بھی سیاستدان کو حاوی دیکھایا گیا ہے۔ میڈیا مالکان کو بھی سیاستدانوں سے دبتے اور ڈرتے دیکھایا گیا ہے۔ عہد وفا ڈرامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس کو ہم نیوز چینل پر دیکھایا جا رہا ہے۔ اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر سیفی حسن ہیں۔ اس ڈرامہ میں تقریبا ہر ادارہ کرپشن کرتا دیکھایا گیا ہے۔ اس لیے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عہد وفا ڈرامہ پر پابندی عائد کرے۔ لاہور ہائی کورٹ میں سماعت جلد ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.