اپسالا ندی (آن لائن نیوز روم) لاپتہ بلوچ صحافی ساجد حسین کی نعش سوئیزرلینڈ کی اپسالا ندی سے برآمد ہوئی ہے۔ سوئڈش پولیس کے مطابق ساجد تقریبن دو ماہ سے اپسالا سے 2 مارچ 2020 کو لاپتہ ہو گئے تھے۔بلوچستان ٹائمز کے مدیر اعلی ساجد حسین کی لاش ملی ہے۔ سوئڈش پولیس نے ان کی فیملی کو اطلاع دی ہے کہ ساجد حسین کی لاش اپسالا کی ایک ندی سے ان کو ملی ہے۔ سوئڈش پولیس نے ان کے خاندان کو جمعرات کی شب اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ساجدحسین دو مارچ سے سوئیڈن کے شہر اپسالا سے لاپتہ ہوئے تھے ۔ ساجد حسین 2017 سے سوئڈن میں رہائش پذیر تھے۔ 39 سالہ ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے سرحدی علاقہ مند سے تھا۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ انہوں نے صحافت کا آغاز انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کیا تھا۔ اس کے بعد 2012 تک دی نیوز انٹرنیشل سے وابسطہ رہے ۔ 2012 میں وہ خلیج کے ملک عمان چلے گئے اور انہوں نے آن لائن اخبار بلوچستان ٹائمز کی اشاعت شرور کی۔ بعد ازاں افریقہ چلے گئے ےھے ۔ 2017 کو انہوں نے سوئڈن میں سیاسی پناہ لی تھی۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔
تازہ ترین
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان، تقریبات کا شیڈول جاری
- سندھ رینجرز کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں اہم ذمہ داری مل گئی
- عمرکوٹ میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کا جشن، بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت
- الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
- مفتی عبدالقوی سے اصل جگھڑا، حریم شاہ نے سارے راز بتادیئے
- وفاقی وزرا سمیت قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 154 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی
- نبیل گبول نے گھٹنے ٹیک دیئے، صلح کے بعد فائرنگ کیس میں باعزت بری
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مخالف اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
- پاک فوج دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شامل
- خیرپور کی بچی مونیکا لاڑک کیس میں گرفتار ملزم کے اہم انکشافات