Ultimate magazine theme for WordPress.

شرجیل میمن کے وکیل نے کیس کی مزید پیروی سے انکار کردیا، عدالت کا پ پ رہنما کو نوٹس

0 188

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی،  سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، شرجیل میمن کے وکیل خالد جاوید خان نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی۔ جوئنر وکیل خالد جاوید خان نے کہا کہ خالد جاوید خان اٹارنی جنرل بن  گئے ہیں اس لیے شرجیل انعام میمن کے کیس کی پیروی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کو نوٹس جاری کردیا اور کیس کی پیروی کے لیے دوسرا وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ  آئندہ سماعت تک اپنے لیے نیا وکیل کر کے آئیں، عدالت نے ملزمان درخواست ضمانت پر سماعت 3 جون تک ملتوی کردی، عدالت نے شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.