Ultimate magazine theme for WordPress.

معروف بولی ووڈ اداکار رشی کپور بھی چل بسے

0 123

ممبئی (آن لائن نیوز روم) معروف بولی وڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں ممبئی کے سر ایچ ایم ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئے۔ رشی کپور کے گھرانے نے ان کی موت کی خبر مداحوں سے شیئر کرنے کے لیے ایک بیان بھی جاری کیا۔ بیان میں لکھا گیا کہ ’ہمارے پیارے رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا‘۔ مذکورہ بیان کے مطابق رشی کپور دوران علاج بھی نہایت پرجوش اور خوش رہا کرتے تھے اور وہ اپنی زندگی بھرپور جینے میں یقین رکھتے تھے، اس دوران جو بھی ان سے ملا وہ یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ رشی کپور اس بیماری کے باوجود ہمیشہ پرعزم رہے۔ اہل خانہ کے مطابق ’رشی چاہتے تھے کہ اس دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی مداح انہیں آنسو بہا کر نہیں مسکرا کر یاد کریں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایسے وقت میں ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ دنیا بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس وقت نقل و حرکت اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، ہم مداحوں سے اور خاندان کے دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس وقت قوانین کا احترام کریں‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.