Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پ پ رہنما نثار کھوڑو کو غدار وطن قرار دیدیا

0 270

کراچی (آن لائن نیوز روم) پ پ رہنما نثار کھوڑو کے بیان پر پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے سخت رد رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ  آپ لوگوں نے سندھ کی عوام کو لوٹا ہے غدار وطن ہیں، آپ ابھی بھی سندھ کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں، سندھ عوام کو بوکھ افلاس کے سوا آپ لوگوں نے کیا دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ  نثار کھوڑو گھٹیہ زبان استعمال کرنے سے پہلے بتائیں بارہ سالوں میں عوام کو کیا دیا ہے، پچھلے بارہ سالوں میں کھربوں کے بجیٹ میں کرپشن کی گئی، کھوڑو صاحب رمضان میں بھی موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ  جس شخص سندھ میں کتابوں کو تالے لگائے وہ بات کر رہے ہیں کون جاہل ہے کون نہیں، آپکی وجہ سے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہوا ہے، گورنر سندھ نے ایسا کچھ نہیں کہا وڈیو موجود ہے، انہوں نے کہا سندھ حکومت نے عوام کو اویئرنیس نہیں دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.