Ultimate magazine theme for WordPress.

تعصبی گورنر سندھیوں کو ان پڑھ کہنے پر سندھیوں سے معافی مانگے:پیپلز پارٹی سندھ

0 304

کراچی (آن لائن نیوز روم) پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو  نے گورنر سندھ کے سندھیوں کو ان پڑھ کہنے والے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود سے زیادہ عمران  اسماعیل کو سندھ میں بطور جاھل گورنر لگایا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ  گورنر سندھ عمران اسماعیل کیجانب سے یہ کہنا کے کورونا وائرس ان پڑھ سندھیوں کی وجہ سے لگا ہے گورنر کی اس بات کی مذمت کرتے ہیں، تعصبی گورنر سندھیوں کو ان پڑھ کہنے پر سندھیوں سے معافی مانگے، گورنر عمران اسماعیل سندھ کا کھاتا ہے اور اور سندھ میں گورنر کے طور پر سندھیوں کے خلاف تعصب پر مبنی باتیں کرتا ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کی سندھیوں کو ان پڑھ کہنے کی  اس سے زیادہ گری ہوئی کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.