Ultimate magazine theme for WordPress.

‘چیئرمین نیب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کر پائینگے، ضمانت بھی ٹرائل کورٹ دیگی’ نیا نیب آرڈیننس تیار

0 223

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) وفاقی حکومت نے نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا نیب ملزمان کی ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،  وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب آرڈیننس کی تیاری کا عمل شروع کردیا، ذرائع   کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کا وارنٹ گرفتاری کا اختیار بھی ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے،   نئے نیب قانون کے مطابق نیب ملزم ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دیا جائے گا، نئے نیب آرڈیننس میں رضاکارانہ رقم  کی واپسی پر بھی نااہلی کی سزا تجویز کی جائے گی، رضاکارانہ رقم کی واپسی پر بھی پانچ سال سے زائد عوامی عہدے کے لیے نااہلی ہوگی، وزیر قانون نے وزیر اعظم عمران خان کو ابتدائی تجاویز سے آگاہ کردیا،  فروغ نسیم نے وزیراعظم کو نئے نیب آرڈیننس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی،  وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے سپیکر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی،  کمیٹی سیایس جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو نیب آرڈیننس پر اعتماد میں لے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.