Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی سے چینی شہری کا اغوا ڈرامہ نکلا، ووچینگ قرضداروں سے بیزار ہوکر غائب ہوگیا تھا

0 144

کراچی (آن لائن نیوز روم) ڈی ایچ اے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا، چینی شہری ووچینگ 21 اپریل کو خیابان اتحاد سے لاپتہ ہو گیا تھا۔جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ امیر سعود مگسی کی سربراہی میں بنائی گی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 72 گھنٹے میں چینی شہری کو کے پی کے کے علاقے لوئر دیر میں ٹریس کیا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ اور سی ڈی آ ر کی مدد سے شروع میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ اغوا کا کیس نہیں ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ۔ کے مطابق  چینی شہری کاروبار کے لیے 25 فروری کو پاکستان آ یا تھا۔ اور کافی لوگوں کا مقروض ہو گیا تھا۔ قرض کی واپسی کے لیے پریشان تھا، چینی شہری کے ویز ے کی معیاد بھی 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی۔ جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر فارنر ایکٹ کا مقدمہ چینی شہری کے خلاف گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے، ووچینگ نے آ ج مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا۔ بلکہ وہ بذریعہ روڈ چین جانا چاہتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.