Ultimate magazine theme for WordPress.

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا معاشی رلیف پیکیج مسترد کردیا، این ایف سی میں کٹوتی نہیں ہونے دینگے:بلاول بھٹو زرداری

0 103

کراچی (آن لائن نیوز روم) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت پارٹی کی معاشی کمیٹی کا ویڈیو لنک پراجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نوید قمر، شازیہ مری، چوہدری منظور ودیگر نے شرکت کی،  پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے معاشی ریلئف پیکیج کو ناکافی قرار دیدیا اور اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ  بےروزگاروں کیلے رقم 12ہزار سے بڑھا کر کم سے کم اجرت کے تحت 17500کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  غیر معمولی صورتحال میں وفاق کا فرض ہے کہ وہ صوبوں کی مدد کرے، پوری دنیا میں صوبوں کی مدد کیلے وفاقی حکومتیں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، وفاق تمام صوبوں کی صحت کی سہولیات میں اضافہ کرے۔ نوید قمر نے نے اجلاس کو آگاہی دی کہ بیرونی امداد کوذاتی سامان سمجھ کر اپنی مرضی سے تقسیم کیا جارہا ہے ۔ جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ  کرونا کی مدد میں ملنے والی عالمی امداد کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے، اٹھارویں ترمیم پر یہ کہہ دینا کہ صحت صوبوں کی ذمہ داری ہے صحیح نہیں صوبے اپنی وسعت سے ذیادہ کام کررہے ہیں، غیر معمولی صورتحال میں پوری دنیا میں وفاقی حکومتیں صوبوں کو مدد کررہی ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کیلے ریلیف پیکیج ٹیکسوں میں چھوٹ، آسان شرائط پر قرضہ اور دیگر مراعات دی جائے،  اس وقت کسان بھی وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اس صورتحال میں انہیں کھاد کو مد میں سبسڈی بجلی کے بلوں کی مد میں رلیف دیا جائے، ٹڈی دل کے حملہ کا خطرہ ایک بار پھر موجود ہے۔ چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ  وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرکے اضافی پیسے صوبوں کو دے، این ایف سی کی مد میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والا ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.