Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں آج کورونا سے 8 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی

0 157

کراچی (آن لائن نیوز روم) ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 83 اور  سندھ میں 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 5446 ہے  جب کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1183 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں آج کورونا سے مزید 2  اموات سامنے آئی ہیں  جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے  اور اس طرح صوبے میں مجموعی ہلاکتیں 13 ہوگئی ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 781  ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں اتوار کو مزید 383 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 4615 ہو گئی ہے جب کہ تین اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اتوار کو مزید 5 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 98 ہوگئی۔ سندھ میں 4، پشاور میں 3 اور سوات میں ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.