Ultimate magazine theme for WordPress.

سپر اسٹار عرفان خان کو والدہ کا آخری دیدار نصیب نہیں ہوا اور نا ہی وہ تدفین میں بھی شریک ہوسکے

0 237

ممبئی (آن لائن نیوز روم) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی والدہ مختصر علالت کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ 95 سالہ سیدہ بیگم کا بھارت کے شہر جے پور میں انتقال ہوا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے بھارت میں جاری لاک ڈاک ڈاون کے باعث سپر اسٹار عرفان خان والدہ کی تدفین میں بھی شریک نہ ہوسکے۔ عرفان خان لاک ڈاون کے دوران ممبئی میں اپنے گھر پر رہائش پذیر ہیں اور مکمل ڈاون کی وجہ سے والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے۔ بالی وڈ اسٹار نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی میت کا دیدار کیا اور سفر آخرت کے مراحل دیکھے۔ عرفان خان کے بھائی سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ لمبے عرصے سے بیمار تھیں اور چند دن پہلے ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ عرفان خان کی صحت کے بارے میں پریشان تھیں اور اکثر پوچھا کرتی تھیں۔ یاد رہے کہ عرفان خان کو 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2019 میں لندن سے علاج کروا کر بھارت وآپس آگئے تھے۔ عرفان خان اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.