Ultimate magazine theme for WordPress.

آڈیو میری ہے، لیکن اس کا مقصد سندھ حکومت کے جھوٹ کو عوام کے سامنے لانا تھا::پی ٹی آئی رہنما علی پلھ

0 839

حیدرآباد(آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور ٹںڈو الہ یار کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ علی پلھ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنی آڈیو رکارڈنگ کو اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی پارٹی کے واٹس اپ گروپس میں ٹنڈو الہ یار ڈسٹرکٹ میں عوام کو سرکاری سطح پر کچھ بھی نا ملنے پر بحث کی، جس پر ہم نے یے فیصلہ کیا ہے ہم سندھ حکومت کی جانب سے عوام کی بھرپور خدمت کرنے والے جھوٹ کو عوام کے سامنے لیکر آئینگے، جس پر طئے ہوا کہ ہم عوام سے ملاقات کرینگے اور عوام کی رائے لینگے کہ کیا حکومت نے ان کی مدد کی ہے۔ آن لائن نیوز روم سے گفتگو کرتے ہوئے علی پلھ کا کہنا تھا کہ میری اپنے کارکنوں کے ساتھ گفتگو کو وائرل کرکے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ کسی اور کے اوپر ڈال کر اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا اصل چہرا عوام کے سامنے آگیا ہے، اب وہ کتنے بھی بہانے کریں اور کتنے بھی ڈرامے بنائے، لیکن عوام کو پتہ ہے کہ سندھ حکومت راشن راشن راشن کہتی رہی، لیکن عوام تک کوئی بھی راشن نہیں پہنچا۔ ایڈووکیٹ علی پلھ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے رہنما نایاب لغاری نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی باتیں کرکے مہم جوئی کہ ہے، جس کے خلاف میں قانونی راستہ اختیار کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ایسی گندی سیاست نہیں کی، لیکن سندھ میں اپوزیشن رہنما ہونے کی حیثیت سے میرا فرض ہیں کی میں عوام کے سامنے حقائق رکھوں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر علی پلھ کے آڈیو پیغام وائرل ہوئے تھی، مبینہ آڈیو پیغامات کے مطابق وہ اپنے کارکنان کو ہدایات دے رہے ہیں کہ آپ لوگ ویڈیو بنائیں اور اپنے منہ پر ماسک لگا کر خواتین کی ایسی ویڈیو بنائیں، جس میں وہ خواتین کہہ رہی ہوں کہ ہمیں راشن نہیں ملا ہے، آڈیو میں علی پلھ اپنے کارکنان کو یہ بتا رہے ہیں کہ عورتوں کو یہ کہنا چاہیے کہ ہمیں کچھ نہیں ملا ہے، اگر کچھ ملا ہے تو وہ صرف عمران خان کی طرف سے 12 ہزار روپے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.