Ultimate magazine theme for WordPress.

‘سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کے خلاف مہم’ ایف آئی اے میدان میں آگئی، تحقیقات اہم افسر کے سپرد

0 335

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ایف آئی کو لکھے گئے خط کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سندھ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات شروع کردیں ہے، جس کا انکوائری نمبر 160 \ 20  ہے اور ایف آئے افسر اے ڈی طارق ارباب کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنی والی مہم سے بیزار ہوگئی، مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف گمراہ کن آڈیو اور ویڈیو ٹیپ پھیلائی گئیں، آڈیو ٹیپ میں صنعتکاروں و تاجروں سے رشوت طلبی کا الزام لگایا گیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دو جعلی آڈیو ٹیپ وائرل کی گیئں، پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے بھی جعلی آڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی، تاجر و صنعتکاروں نے بے بنیاد الزمات کی خود تردید کی ہے، سندھ حکومت کےخلاف من گھڑت پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جعلی آڈیو اور پروپیگنڈا کا مقصد سندھ حکومت کو متزلزل کرنا اور عوامی خدمت سےروکناہے، صنعتکاروں سےمنسوب جعلی آڈیو میں بھتے کا الزام لگایاگیا، سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے، عوامی خدمت اور سندھ حکومت کے بارے میں عوامی مثبت رائے سے مخالفین خوف کا شکار ہیں۔ خط میں سندھ حکومت نے جعلی آڈیو وائرل کرنے والوں کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.