Ultimate magazine theme for WordPress.

امریکا کے کٹر دشمن شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ہلاک ہوگئے۔۔۔؟

0 500

ہانگ کانگ (آن لائن نیوز روم) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔  اب امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن (ایچ کے ایس ٹی وی) کے مطابق کم جونگ ان مر چکے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیش ٹیگnorthkorea اور KimJongUnDead سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.