Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا نے ملک کے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

0 202

پشاور(آن لائن نیوز روم) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا  تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور اب تک سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں بھی یہیں ہوئی ہیں جب کہ صوبے میں پشاور شہر کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.