Ultimate magazine theme for WordPress.

خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں

0 188

کراچی (آن لائن نیوز روم) کرونا وائرس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں۔ پریس کانفرنس میں موجود ڈاکٹر صفیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن جن دنوں سخت تھا تو کرونا کے کیسز قابو میں تھے، جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔  پریس کانفرنس کے دوران احتیاط کی ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹر نصرت آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو کچھ ہوا تو کون کورونا کے مریض سنبھالے گا؟ انہوں نے کہا کہ اپنی جان کی تو پروا نہیں لیکن اپنی فیملی کی تو سب کو پروا ہوتی ہے، یہ نہ سمجھیں ڈاکٹر جان چھڑانا چاہ رہے ہیں، تاجر حضرات تھوڑا سا نقصان برداشت کرلیں، منافع بھول جائیں۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی کورونا کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا، حکومت لاک ڈاؤن کو مزید سخت اور مؤثر بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.