Ultimate magazine theme for WordPress.

ویب ٹی وی چلانے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا یوٹیوب چینلز کو ’میڈیا کیٹیگری‘ میں لانے کا فیصلہ

0 254

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) حکومت نے یوٹیوب چینلز کو ‘میڈیا کیٹیگری’ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف محاز میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیوب چینلز حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یوٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پید اکرسکیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یوٹیوب چینلز کے مالکان وزارت اطلاعات سے منظوری حاصل کرسکتے ہیں اور وائر سے متاثر ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے افراد مشکل وقت میں آمدنی حاصل کرسکیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے اور یوٹیوب چینلز کو رجسٹرڈ کرکے ان کے مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.