Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر حملے کا حکم دیدیا

0 463

واشنگٹن (آن لائن نیوز روم) کورونا وائرس میں بھی امریکا اور ایران کی دشمنی کم نہ ہوئی۔ مہلک وائرس کے پھیلنے کے بعد بھی دونوں ممالک میں تناو مزید بڑھ گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیوٹیر پیغام میں کہا ہے کہ ان نے امریکی بحریہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سمندر لیکن یں اگر کوئی بھی ایرانی جہاز یا اسلحہ بردار کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو تنگ کرتی ہیں ان کو براہ راست نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے۔ امریکی صدر کی ایران پر جارحانہ پالیسی کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔ امریک کی یک طرفہ پابندیوں کے باعث ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔


پاکستان اور چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکی انتظامیہ سے انسانی بنیادوں پر ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔ ٹرمپ کے تازہ احکامات کے بعد سے کشیدگی نئی سمت کا تعین کر سکتا ہے۔ امریکا پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کورونا سے متعلق اپنی ناکامی چھپانے کے لیے غیرمعمولی کام کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.