Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا نے آج صبح ہی مزید 3 زندگیاں نگل لی، سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی

0 169

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9219 تک پہنچ گئی۔ 192 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔ پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4195 اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔ سندھ میں پیر کو مزید 230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.