Ultimate magazine theme for WordPress.

ثناء اللہ عباسی کا سخت ایکشن، کرپشن میں ملوث کے پی پولیس کے 70 اہلکار برطرف

0 139

پشاور (آن لائن نیوز روم) آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کے احکامات پر ڈی پی او خیبر محمد اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن چارجز پر 70 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔ 70پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور پولیس لائن حاضر کر دیا۔ خیبر پختونخواہ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر پولیس کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ قبائلی عمائدین اور سیاسی وسماجی حلقوں نے آئی جی پولیس کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کافی وقت سے پولیس اہلکاروں کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ محکمہ پولیس میں مزید کالی بھیڑوں کی تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.