Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران خان کو پرانے ساتھی چھوڑنے لگے، ایم این اے نجیب ہارون نے استعیفیٰ دیدیا

0 116

کراچی(آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔ مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے۔  خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایم این اے نجیب ہارون کے ساتھ کراچی کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے سعید آفریدی اور ایم این اے عطااللہ  نے طویل ملاقات کی اور ان کو راضی کرنے کی کوشش کی، لیکن نجیب ہارون نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.