Ultimate magazine theme for WordPress.

نماز تراویح اور عیدالفطر کے متعلق سعودی کے مفتی اعظم نے بڑا اعلان کردیا

0 537

ریاض (آن لائن نیوز روم) کورونا وائرس کی وبا ختم نہ ہوئی تو نمازتراویح اور عیدالفطر گھروں میں ادا کی جائے گی، سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ نے اعلان کردیا۔ سعودی عرب کے مفتی عام الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کورونا وبا کے دوران رمضان المبارک کی آمد پر سوالات کے جواب دیئے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے. انہوں نے کہا اس سال رمضان المبارک کی تروایح فرزندان توحید گھروں میں ادا کریں۔ متعلقہ حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تراویح مساجد اہتمام کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ عیدالفطر کی نماز پر سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی، تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ اسے گھروں میں ادا کریں۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے ایک ماہ پہلے نماز جمعہ اور مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.