Ultimate magazine theme for WordPress.

‘اے سی بھی کورونا پھیلائے گا’ چین کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

0 1,842

کراچی (آن لائن نیوز روم ڈیسک) گرمی میں اے سی کا استعمال کرورنا کے پھیلاؤ کا سبب کیسے بن سکتا ہے؟ اس نئے سوال نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہ اب کیا ہوگا کورونا کے ساتھ کیا گرمی بھی برداشت کرنا پڑے گا؟ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے گرمی میں ایئر کنڈیشنر کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چین کے سائنس دانوں نے تحقیقات میں دریافت کیا ہے کہ اے سی کے استعمال سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر شہری اے سی کا استعمال جاری رکھیں گے تو سماجی دوری اختیار کرنا بے سود ہے۔ ریسرچز نے تحقیق کے دوران دس ایسے خاندانوں کا انتخاب کیا جو اے سی استعمال کرتے تھے۔ گرمی کے شروع ہوتے ہی ابتدائی دس دن میں تین خاندان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ ایئر کنڈیشنر کا استعمال تھا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اے سی ہوا کو ایک جگہ اکٹھا کر کے کمرہ نما بند جگہ میں ٹھنڈا کر کے منتقل کرتا ہے۔ اس ہوا میں وائرس منتقل ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اے سی ہوا کی حدود میں موجود تمام لوگ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس نئی تحقیق نے لوگوں کے مسائل اور بڑھا دیے ہیں اس کا مطلب ہے کہ فطرت کی جانب انسان کو لوٹنا ہی پڑے گا۔ انسان بہت زیادہ سہل پسند ہو چکا ہے گھر ، گاڑی، دفتر اور شاپنگ مال سب ہی ائیر کنڈیشنز سے ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں گرمیاں آچکی ہیں اور سب سے زیادہ گرمی سندھ اور ملتان میں پڑتی ہے اس کے ساتھ ساتھ سبی میں تو درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.