Ultimate magazine theme for WordPress.

امریکا نے کورونا کی وجہ ڈبلیو ایچ او کو قرار دیدیا، ٹرمپ کا فنڈز روکنے کا اعلان

0 170

نیویارک (آن لائن نیوز روم) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کورنا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار عالمی ادارہ صحت کو ٹھہرا دیا ہے۔ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کا احتساب ناگزیر قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔ امریکا عالمی ادارہ صحت کو پانچ سو ملین ڈالرز سالانہ امداد فراہم کرتا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ڈبلیو ایچ اور اپنا بنیاد فرض ادا کرنے میں ناکام رہا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت وقت پر فیصلے کرتا تو وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو غلط معلومات فراہم کیں انہی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے کئی ملکوں میں وائرس پھیلا۔ کئی ممالک بضد تھے کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی بات سنیں گے اور اب وہ ایسے مسائل کا شکار ہیں کہ انہیں یقین نہیں آ رہا۔ امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پر یہ الزام بھی دھر دیا کہ انہوں نے زندگیاں بچانے سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے اور وبا کے بارے میں چین کے دعووں کو ہی تسلیم کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے سائنسدانوں اور ریسرچرز کی گمشدگی پر خاموشی اختیار کیے رکھی اگر بروقت فیصلے کیے جاتے تو وبا پر قابو پایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.