Ultimate magazine theme for WordPress.

سپریم کورٹ کا نائب قاصد کورونا میں مبتلا ہوگیا، چیف جسٹس و دیگر کے ٹیسٹ کیے گئے

0 182

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔  سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک نائب قاصد کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد، ان کے اہل خانہ  اور ان کے سیکرٹری کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔  اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس، اہل خانہ اور سیکرٹری کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے نائب قاصد کو پولی کلینک اسلام آباد میں آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارت پاک سیکرٹریٹ میں کورونا کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکام نے وہاں موجود 3 وزارتوں کے دفاتر کو سیل کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.