Ultimate magazine theme for WordPress.

گلشن حدید بینظیر ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے کیمپ لگادیا گیا

0 134

ملير (رپورٹ: درياخان شر) وزیر اعلی سندھ اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے گلشن حدید  بینظیر ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کرنے کیلئے کیمپ لگایا گیا۔ وزیر اعلی سندھہ،منتخب نمائندگان ضلع ملیر اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے گلشن حدید فیز ٹو شہید بینظیر ڈسپنسری نزد L-4 مارکیٹ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے کیمپ لگایا گیا ہے جو لوگ کورونا کا ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں وہ جا کر اپنا ٹیسٹ کروالیں، سندھ حکومت۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ۔ ایم این اے سردار جام کریم۔ ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو اور چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان مراد کی ھدایت پرمحکمہ صحت ملیر اور انڈس ھسپتال کی جانب سےگلشن حدید یو سی 23 شھید بینظیر بھٹو ڈسپینسری میں کرونا وائرس کی اسکریننگ ٹیسٹ کا عمل شروع کیا گیا ھے۔ جس میں محکمہ صحت ملیر کے نامور ڈاکٹر کرونا وائرس اسکریننگ ٹیسٹ میں مصروف ہیں۔ اس کیمپ میں پپری۔ رزاق آباد۔ گھگھر۔ بھینس کالونی اور دیگر علاقوں کے عوام نے اپنے ٹیسٹ کراے ھیں۔ کیمپ پر ممبر ضلع کونسل میر عباس۔ آغا طارق پٹھان۔ راؤ صفدر۔ ایڈیشنل ڈی ایچ او ملیر ڈاکٹر مقبول میمن۔ سینئر ڈاکٹر محمد بخش ڈاھانی بھی موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.