Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید عبداللہ شاہ کی آج 12 ویں برسی، کوئی تقریب نہیں ہوگی

0 184

کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے والد اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید عبداللہ شاہ کی آج 12 ویں برسی انتہائی سادگی سے منائی جارہی  ہے۔ سید مراد علی شاہ آج اپنے ابائی حلقے سہیون پہنچ کر اپنے والد کی قبر پر حاضری دینگے، جبکہ کورونا وائرس کے باعث اس سال برسی کی کوئی بھی بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی سہیون کے صدر رئیس امان اللہ خان شاہانی نے  سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید عبداللہ شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عبداللہ شاہ نے اپنی زندگی میں سندھ کے لوگوں کی بے پناہ خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یے وچن کرتے ہیں کہ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ملاکر ان کے والد  سید عبداللہ شاھ کے مشن کو مکمل کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.