Ultimate magazine theme for WordPress.

کورونا ہو یا پھر کورونا کے باعث لاک ڈائون، سندھ پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ نا رک سکا

0 370

کراچی (آن لائن نیوز روم) کورونا ہو یا پھر کورونا کے باعث لاک ڈائون، سندھ پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ رک نا سکا۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹبلشمینٹ اینڈ ٹریننگ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ محمد شریف شر کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے سپرد کردی گئی ہے، ایس ڈی پی او بدین گل حسن جتوئی کو بدلی کرکے ان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سکھر کے حوالے کی گئی ہے، دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد نے ایس ڈی پی او بلدیہ فرخ یونس کو ڈی ایس پی کمپلین سیل شہید بینظیرآباد تعینات کردیا ہے، جہاں سے ڈی ایس پی عزیز اللہ مورو کو ڈی ایس پی سی آئی اے شہید بینظیر آباد تعینات کیا گیا ہے، ایس ڈی پی اوہالا ممتاز بگٹی کو ایس ڈی پی او بلدیہ حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مٹیاری عبدلواحد بھرڑو کو اس ڈی پی او ہالا تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.