Ultimate magazine theme for WordPress.

ایاز لطیف پلیجو نے سندھ میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

0 282

کراچی (آن لائن نیوز روم) جی ڈے اے رہنما اور قومی عوامی تحريک سربراھ اياز لطيف پليجو نے سندھ ميں لاک ڈائون مزيد دو ہفتے جاری رکھنے مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ   اگر ضرورت پڑے تو کرفيو لگايا جائے۔ اپنے بیان میں اياز لطيف پليجو نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران غريبوں کو راشن دیا جائے،  ڈاکٹرز، طبی عملے اور پوليس کو حفاظتی سامان دیاجائے، راشن اور امداد ميں کرپشن کرنے والے گرفتار کيے جائيں، سندھ ميں روزانہ کم از کم دس ہزار ٹيسٹ کيے جائيں.اياز لطيف پليجو نے مزید کہا کہ  وفاقي احساس پروگرام کی طرح سندھ حکومت لوگوں کی مالی مدد کرے، بحرانی حالت ميں گورنر راج کا مطالبہ ہرگز نہ کيا جائے، صوبہ اور وفاق مل کر کام کريں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.