Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت کو سنگین صورت حال کے لئے تیار رہنے کی ہدایات کردی گئی

0 308

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔  اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیرصحت عذرا پیچوہو، سیکریٹری صحت کے علاوہ ڈاکٹر باری، ایم بی دھاریجو، ریحان بلوچ بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے بریفنگ دی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ  بدین میں انڈس اسپتال میں آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے،  جیکب آباد، دادو، سکھر اور لاڑکانہ میں صحت کی سہولیات پر بھی سندھ حکومت کی خصوصی توجہ ہے، نجی اسپتالوں کی انتظامیہ سے بات ہوچکی ہے، وہ اپنے طبی آلات و عملے کے ساتھ ہمارے ساتھ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت سنگین صورت حال کے لئے تیار رہے، بدترین حالات میں کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے سندھ حکومت کے پاس پورا پلان ہونا چاہئیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  گنجائش اور صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے تیاریوں میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  سرکاری میڈیکل اداروں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو آئی سی یو کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے، سندھ حکومت کی ریسرچ ٹیم کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کو سامنے رکھ کر مستقبل کے حوالے سے ایک تحقیق بھی کررہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، وفاق کو مدد کرنا ہوگی، وفاق سے بار بار مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سندھ کی مدد کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے، ہم سب کو مل کر کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.