Ultimate magazine theme for WordPress.

‘مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا’ وزیراعلیٰ سندھ نے بری خبر بتادی

0 670

کراچی (رپورٹ: سید موسیٰ رضا) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے سات افراد میں کورونا ظاہر ہوا ہے، ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لیکر گھر گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ  پورے خاندان بشمول ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی میں تصدیق ہوئی ہے، کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گذارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں، لیکن راشن اور امداد کے ساتھ کورونا وائرس گھر نہ لے جائیں، راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 642 ٹیسٹ کئے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 92 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، اس وقت سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1128 ہے، سندھ میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہلاکت ہوئی ہے اس طرح تعداد 21 ہوگئی ہے، سید مراد علی شاہ  کورونا کے سبب ہلاک ہونے والوں کی شرح 1.8 فیصد ہے،  ایران سے 4 قسطوں میں 1380 لوگ آئے تھے جن کو سکھر میں رکھا گیا تھا، زائرین میں سے 280 پازیٹو آئے تھے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  ایک خبر پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں جو بلکل بے بنیاد ہے، عوام تکلیف میں ضرور ہے مگر ان کی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، جب لاک ڈائون ختم ہوگا تو زندگی نئے اصولوں کے ساتھ شروع ہوگی، آپ سب کو اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.