Ultimate magazine theme for WordPress.

سکھر قرنطینہ میں موجود مزید 56 مریض صحتیاب ہوگئے، گھروں کو روانہ

0 151

سکھر (آن لائن نیوز روم) سکھر قرنطینہ کے انچارج اور صوبائی وزیر اویس قادرشاہ نے ایک اور اچھی خبر سنادی۔ اویس قادر شاہ نے بتایا ہے کہ سکھر قرنطینہ میں موجود مزید 56مریض صحت یاب ہوگئے، کوروناپازیٹو کےشکار 56افراد کے دومرتبہ ٹیسٹ کیےگیے،  دونوں ٹیسٹ منفی آئے اور ڈاکٹرز نے صحت یاب قرار دیا، جس کے بعد ان کو گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔  اویس قادرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ  سکھر قرنطینہ پاکستان کا واحد سینٹر ہےجہاں ریکاڑڈ مریض صحت یاب ہوئے،  سکھر قرنطینہ میں آنیوالےافراد کی دن رات خدمت کی، سکھر قرنطینہ میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف انتظامیہ کا شکر گزار ہوں،  کوروناوائرس کا واحد علاج آئسولیشن ہے، ہمیں اپنے اور اپنے پیاروں کےتحفظ کےلیےخود کو آئسولیشن میں رکھناہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.