Ultimate magazine theme for WordPress.

‘ہمیں کورونا کا خطرہ ہے’ ایم کیوایم لندن کے 25 سے زائد ٹارگٹ کلرز نے ضمانت کیلئے درخواست دیدی

0 121

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) سینٹرل جیل میں قید ایم کیوایم لندن کے مبینہ دہشت گردوں نے بھی کورونا کے خطرے کے باعث ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ایم کیوایم لندن کے 25 سے زائد ٹارگٹ کلرز نے ضمانت کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور دیگر سے 9 اپریل کو دلائل طلب کرلیے۔ ایم کیوایم لندن کے کارکنان نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ضمانت پر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہ  ملزمان میں صحافی ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو اور دیگر شامل ہیں، مبینہ ٹارگٹ کلرز کو ایم کیوایم مرکز 90 پر چھاپے کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا تھا، چھاپے کے دوران رینجرز نے گولا بارود، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا تھا، ملزمان کے خلاف مختلف اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں، اس سے پہلے انسداددہشت گردی عدالت اور سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، سپریم کورٹ نے صوبائی ہائیکورٹس کو کورونا کے نام پر ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے سے روک رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.