Ultimate magazine theme for WordPress.

ملیر میں پانی بحران عوام کے لئے عذاب بن گیا، ایم ڈی واٹر بورڈ صرف ویڈیو بیان جاری کرنے میں مصروف

0 85

ملیر (رپورٹ: دریاخان شر) ملیر کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران اور سیوریج کا ناکارہ نظام عوام کے لئے الگ درد سربن گیا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے سیاستدان کا روپ دھار لیا، روزانہ ویڈیو بیان جاری کرکے نوکری پکی کررہے ہیں. حکومتی احکامات کی پاسداری کا بیان جاری کرنے والے ایم ڈی واٹر بورڈ خود خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں. سندھ حکومت پہلے ہی سرکاری افسران کو میڈیا پر آکر بیانات نہ دینے کا پابند کرچکی ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ جواب دیں ملیر میں پانی نہیں مل رہا گھروں میں کیسے بیٹھے رہیں، لاک ڈاون میں باہر نکلنے والے افراد میں پانی ڈھونڈنے والے شہری بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہے مگر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں شاہانہ اخراجات اٹھائے جارہے ہیں،  ایم ڈی آفس سے منسلک ترجمان واٹر بورڈ کے دفتر میں باقاعدہ اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے، خطیر لاگت سے اسٹوڈیو کی تعمیر اور قیمتی کیمرے ذاتی تشہیر کے لئے سرکاری فنڈ سے خریدے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.