Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ حکومت کے کرونا رلیف فنڈ کرپشن کی نظر ہو جائیں گے:جی ڈی اے

0 115

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے اطلاعات سیکریٹری اور ایم پی اے نصرت سحر عباسی اور ایم پی اے نند کمار گوکلا نی نے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ  سندہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس رلیف فنڈ کے لیے رکھے گئے 10 ارب 60 کروڑ  روپئے کرپشن کی نظر  ہو جائیں گے ،زرداری لیگ کے لوگ جو پہلے پیسوں کی لانچیں بھر کے بیرونی ملک لے گئے تھے وہ اب پیسوں کے جہاز بھر کر باہر بھاگنا چاہتے ہیں ، لیکن سندہ کے عوام انہیں بھاگنے نہیں دے گی کیونکہ کہ ان کے گھروں کی تمام ایڈریسز ویپ سائیز پر موجود ہے، اپنے کردہ جاری بیان میں  کہا کہ لاک ڈائون کے باعث زراعت سے جُڑے ہوئے لوگ سخت متاثر ہیں کیونکہ سندھ میں گندم کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے مگر ابھی تک سندھ حکومت نے فصل کی کٹائی کے لیے کوئی پالیسی واضع نہیں کی، لاک ڈائون کے باعث مزدور نہیں مل رہے ہیں، بارشوں کا بھی امکان ہے، انہوں نے کہا کے سندہ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کی ذمیدار سندہ حکومت ہے، تمام ڈی سی آفیسز کے باہر ہزاروں لوگ ، خواتین اور معصوم بچے بنا ماسک اور حفاظتی انتظامات کے راشن کے حصول کے لیے دھکے کھارہے ہیں، جس سے کرونا وائرس مزید بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے باعث مزدور اور کاروباری طبقہ بھوک کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہوگیا ہے، مگر زرداری لیگ کے وزراء ایم این ایز ، سینیٹرز، ایم پی ایز اور چئرمینز گھروں سے باہر نہیں نکل رہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.