Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹیسٹ کیلئے 2 لاکھ کٹس کا آرڈر دینے کا حکم دیدیا

0 322

کراچی (آن لائن نیوز روم) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری صحت زاہد عباسی، سیکریٹری سرمایہ کاری نجم شاہ شریک ہوئے۔ متعلقہ ماہرین میں ڈاکٹر باری، آغا خان، اوجھا اور دیگر اداروں کے حکام موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹس تعداد سے متعلق جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ  7500 ٹیسٹ کٹیں موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام کٹیں آئند ایک ہفتہ کیلیے کافی ہیں، وزیر صحت نے بتایا کہ آئندہ تین دن میں 15 ہزار کٹیں مزید آئیں گی،  وزیراعلیٰ سندھ نے 2 لاکھ کٹوں کا یوکے کی کمپنی کو فوری آرڈر دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسلسل کاوششوں کے بعد ہماری ٹیسٹنگ گنجائش فی دن 2020 ہوگئی ہے، میں ٹیسٹنگ صلاحیت 5000 تک کرنا چاہتا ہوں وزیراعلیٰ سندھ نے 6 نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں خریدنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ میں نئے لیب بھی مزید بڑھانا چاہتا ہوں،  وزیراعلیٰ سندھ نے کینیڈا سے ریپڈ ٹیسٹ مشین خریدنے کی بھی منظور دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رپیڈ ٹیسٹ مشین کے ساتھ ایک لاکھ ٹیسٹ کٹیں بھی خریدنے کی منظوری دے دی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پبلک سیکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص، علاج و سہولیات کو بہت رسے بہترین بنانا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.