Ultimate magazine theme for WordPress.

اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بچپن کے دوست فیصل خان سے شادی کرلی

0 129

کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے بچپن کے دوست فیصل خان سے شادی کرلی اور اس خبر کا اعلان اداکارہ نے ویلنٹائن کے دن کیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ نہایت سادگی سے نکاح کرلیا۔ ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی شادی کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کریں گی۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، اب ہمارا تعلق آفیشل ہوچکا ہے، کچھ ماہ بعد شادی کے جشن میں تقریب رکھی جائے گی’۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا جبکہ سب کو ویلنٹائن ڈے بھی وش کیا۔ ویسے تو ارمینہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے نکاح 14 فروری کو ہی کیا ہے یا صرف اس خبر کا اعلان اس روز کیا، البتہ مداح ان کی اس رومانوی پوسٹ پر انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.