Ultimate magazine theme for WordPress.

خیرپور میں مسلح افراد نے گھر پر دھاواں بول دیا، فائرنگ میں باپ دو بیٹوں اور بھائی سمیت جاں بحق

0 238

خیرپور (آن لائن نیوز روم) خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گاوؑں کھولرا عباسی میں نامعلوم مسلح افراد نے علی ڈنو کے گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر مالک علی ڈنو، اس کا بھائی خالق اور دو بیٹے ماجد اور شاہد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ چوری کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.