Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کریں گی

0 270

کراچی (آن لائن نیوز روم) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے حریم شاہ نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ مجھے ایک مقبول ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن 2020 کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ حریم شاہ نے سب سے پوچھا بھی کیا آپ لوگ مجھے بطور میزبان دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ حریم کے دعوے اور سوال پر متعدد صارفین کی جانب سے انہیں ہمیشہ کی طرح پھر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مریم شیخ نامی صارف نے صاف انکار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم نہیں حریم شاہ‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.