Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے اس سے سیاسی عمل کی جھلک نظر آتی ہے:سندھ حکومت

0 138

کراچی (آن لائں نیوز روم) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹائیگر فورس کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے اس سے سیاسی عمل کی جھلک نظر آتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں ایک بڑا ڈیٹا موجود ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بلا تفریق خدمت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش لوگ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے نہ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اصل مقصد ان تک بھی امداد پہنچانا ہے،  امداد فراہم کرنے کے لئے رش نہیں لگانا چاہتے ورنہ لاک ڈاؤن کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے دن سے لاک ڈاؤن کی بات کررہے تھے اب وفاق نے بھی یہ بات کی جو خوش آئند ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.