Ultimate magazine theme for WordPress.

انعام فائونڈیشن کا ایک اور کارنامہ، جدید طبی سامان لیاقت یونیورسٹی اور پی پی ایچ آئی فراہم کردیا

0 286

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) سابق صوبائی وزیر اور پی پی ایم پی اے شرجیل انعام میمن کے والد سے قائم انعام فائونڈیشن کورونا سے نمٹنے کیلئے بڑھ چڑھ کے حیدرآباد کی انتظامیہ کا ساتھ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں انعام فائونڈیشن نے آج لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور پی پی ایچ آئی کو طبی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو فراہم کیے گئے سامان میں 50 عدد طبی سوٹس، 50 عدد ڈسپوزل کیپس اور 15 عدد آئی گوگلز شامل ہیں، جبکہ پی پی ایچ آئی کہ 20 عدد طبی سوٹس، 20 عدد ڈسپوزل کیپس اور 05 عدد آئی گوگلز دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اسپتالز کو مزید طبی سامان جلد فراہم کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یے وقت مل جل کر ساتھ کام کرنے کا ہے، اس لیئے انعام فائونڈیشن مقامی اسپتالز کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کی صورتحال پر کڑی نظر ہیں اور فوکل پرسن کی حیثیت سے میں خود ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.