Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں کورونا آج 2 مریضوں کی جان لے گیا، صوبے میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی

0 124

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے، آج کراچی میں مزید دو مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں آج کے دن میں کرونا وائرس کی ایک اور ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 74 سالا شخص کا تعلق کراچی سے تھا، کورونا وائرس سے کراچی میں آج 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مریض کو 26 مارچ ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا ٹیسٹ پازیٽو آیا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.