Ultimate magazine theme for WordPress.

‘کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے’ حکومت نے مقامی زبانوں میں واٹس اپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا

0 113

اسلام آباد (آن لائں نیوز روم) کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام  اٹھاتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے وٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا ہے۔ انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے، وٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے، وٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.