Ultimate magazine theme for WordPress.

ملالہ یوسف زئی نے آئسولیشن میں ایسا کیا کردیا، جو ان کی شخصیت ہی نکھر گئی

0 551

لنڈن (آن لائن نیوز روم) امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے ان دنوں خودساختہ تنہائی (سیلف آئسولیشن) میں ہیں۔ آئسولیشن میں ملالہ خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کررہی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بال خود کاٹ لیے اور بالوں کے نئے اسٹائل کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔ ملالہ نے اپنی پوسٹ میں معروف امریکی اداکار اور ہالی وڈ کے ہیئر ڈریسر جوناتھن وین نیس کو بھی ٹیگ کیا۔ اپنی پوسٹ میں ملالہ نے میں لکھا کہ ‘جوناتھن نے کہا تھا کہ  آئسولیشن کے دوران اپنا حلیہ تبدیل کرنے کا تجربہ مت کریں لیکن میں نے اپنے سامنے کے بال خود کاٹ لیے ہیں ‘۔ ملالہ نے جوناتھن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بال کیسے کاٹے ہیں؟ جس پر جوناتھن نے ملالہ کے ہیئر اسٹائل کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘تم نے تو کمال کردیا ہے’۔ ملالہ کے نئے ہیئر اسٹائل کو جوناتھن کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی پسند کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.